شیشہ کیفے کیس میں شعیب ملک کو کراچی کے پتے پر نوٹس جاری

0
783

کراچی: 

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست پر ایک بار پھر شعیب ملک کو کراچی کے پتے پر نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت کا ایک بار پھر شعیب ملک کو کراچی کے پتے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز شیشہ بار میں تفریح کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا، ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here