منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع

0
765

لاہور: 

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

رانا ثناء اللہ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف نے ان کے موکل کے خلاف مقدمے کا مکمل ریکارڈ اور گواہوں کی فہرست فراہم نہیں کی، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ تحریری طور پر آگاہ کریں کون سا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو لاہور میں مبینہ طور پر 15 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، چالان پیش کرنے کے باوجود ابھی تک رانا ثنا اللہ پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here