پے درپے سنچریاں؛ فارم کی بحالی پر اسد شفیق خوشی سے نہال

0
830

لاہور: 

اسد شفیق نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل فارم کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پرتھ میں دوسرے ٹور میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ کسی بھی سیریز سے پہلے اسکور بورڈ پر رنز سجانا ہمیشہ ہی اطمینان کا باعث ہوتا ہے، اعتماد میں اضافہ ہوا، برسبین میں کھیلے جانے والے گزشتہ ٹیسٹ میچ میں میری سنچری کے باوجود پاکستان کو شکست ہوئی تھی، اس بار بطور ٹیم بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تمام کھلاڑی تیار ہیں۔ پاکستان کے لیے کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے، بہترین کرکٹ سے فتوحات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔بطور سینئر بیٹسمین اپنی ذمہ داری محسوس کرتا ہوں۔

ایک سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ نوجوان بولرز  کی شمولیت سے پیس بیٹری میں ایک نئی جان آگئی ہے، پیس اور سوئنگ کے ہتھیاروں سے لیس پیسرز کینگروز کوحیران کرسکتے ہیں، آسٹریلیا کی پیس بیٹری بھی بہترین لیکن ہمارے بیٹسمینوں میں اتنی مہارت ہے کہ میزبان تجربہ کار بالر کا سامنا کر سکیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here