لاہور ایئرپورٹ پر چینی شہری غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

0
706

لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکاروں نے بیرون ملک غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے سول ایوی ایشن کے جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر پر چیکنگ کرتے ہوئے چینی شہری کے سامان سے 17 ہزار امریکی ڈالر، 25 ہزار 600 یوآن جب کہ 25 ہزار 780 بھارتی روپے برآمد کر لئے۔

کسٹمز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چینی شہری چائنہ ایئر کی پرواز 6018 سے ارمچی جا رہا تھا، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here