نواز شریف کی’’مجھے کیوں نکالا‘‘کی گردان اب ختم ہو جائے گی، فردوس عاشق اعوان

0
730

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ نواز شریف کی ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ امید ہے لندن جانے کے بعد ان کے ترجمان، فیملی اور ڈاکٹرز پاکستانی عوام کو ان کی صحت کے بارے میں اسی طرح لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے جیسے ابھی رکھا جا رہا ہے۔امید کرتے ہیں کہ نواز شریف کی ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہے۔لاگو شرائط عدالت کی جانب سے معطل کی گئی ہیں انہیں مسترد نہیں کیا گیا ۔ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا فیصلہ اصولی اور قانون کے عین مطابق تھا۔ امید ہے مٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کے فیصلے کی طرح صف ماتم نہیں بچھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here