پنجاب بھر میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت تحصیل کونسل نظام، نیبر ہڈ، پنچایت کونسل، میٹروپولیٹن نظام کل جمعرات (6 فروری) سے باقاعدہ فعال ہوجائے گا۔ آج پرانے بلدیاتی نظام کا آخری دن ہے، آج پرانے بلدیاتی نظام کے تمام بلدیاتی اداروں کے سرکاری بنک اکاؤنٹس بند ہوجائیں گے ، نئے بنک اکاؤنٹ کھل گئے جو کل سے فعال ہونگے۔
پنجاب میں مجموعی طور پر 450 تحصیل کونسلیں ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیاں بن گئی ہیں ، ضلع کونسل نظام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ، صوبہ کی کل 144 تحصیل کونسلیں بنائی گئی ہیں ۔