اشتعال انگیز تقریر اور دھمکیاں دینے پر ایم پی اے کے دست راست کے خلاف مقدمہ درج

0
580

بورے والا(پریس کلب بورےوالا) تاجروں کے بلدیہ کے خلاف احتجاج میں اشتعال انگیز تقریر اور دھمکیاں دینے پر ایم پی اے کے دست راست خالد خاں کے خلاف مقدمہ درج،
خالد خاں نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی،
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل شہر کے مختلف بازاروں کے تاجروں نے بلدیہ بورے والا کی جانب سے دوکانوں کی نیلامی کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے دست راست سابق مزدور راہنماءخان خالد خاں نے انتظامیہ کو دھمکی دیتے ہوئے انتہائی غلیظ زبان کا استعمال کیا تھا اس خطاب کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی سی وہاڑی نے ایکشن لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راﺅ محمد علی کو ہدایت کی تھی کہ خالد خاں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے جس پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے راﺅ محمد علی کی درخواست پر خالد خاں کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا خالد خاں نے اس مقدمہ میں مقامی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے.

FIR against Khalid Khan in Burewala

بورے والا۔مسلم لیگ(ن) کے راہنماء خان خالد خاں اگر کسی بھی انتظامی افسران یا عام آدمی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں.
گزشتہ دنوں تاجروں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران میں نے جوش خطابت میں کچھ قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر مجھےشرمندگی ہے جذبات میں میرے منہ سے نکلنے والے ان الفاظ کی کوئی پہلے سے منصوبہ بندی نہ تھی اور نہ ہی ہماری جماعت کی یہ پالیسی ہے میرے ان الفاظ سے اگر کسی بھی انتظامی افسران یا عام آدمی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں میں نے یہ الفاظ کا چناو جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ جذبات میں اچانک یہ الفاظ منہ سے نکل گئے جسکا مجھے بھی بعد میں بہت افسوس ہوا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here