بوریوالا فحش وڈیوبنانے والااتائی ڈاکٹردوبارہ گرفتار،کلینک سیل

0
511
burewala news updates local news in burewala

بوریوالا فحش وڈیوبنانے والااتائی ڈاکٹردوبارہ گرفتار،کلینک سیل۔
ڈاکٹرشفیق کلینک پرآنے والی عورتوں کی فحش وڈیوبناکرانہیں بلیک کرتاتھا۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے (ن) لیگی رکن اسمبلی کی سفارش پرچھوڑدیاتھا خبرشائع ہونے پرپولیس نے ملزم کوپکڑکرحوالات میں بندکردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکواٹرکااتائی ڈاکٹرشفیق علاج کے لئے کلینک پرآنے والی خواتین کوورغلاکران کے ساتھ زیادتی کرتااورخفیہ کیمروں کی مددسے ان کی فحش وڈیوزبناکرانہیں بلیک میل کرتاتھااس کے علاوہ اتائی ڈاکٹرپریہ پورن وڈیوزبیرون ملک فروخت کرنے کابھی الزام تھاجس پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے تین دن حوالات میں بندرکھااور(ن) لیگی رکن اسمبلی کی سفارش پرکاروائی کے بغیرہی اسے چھوڑدیاتھا۔
اس بابت خبرشائع ہونے پرگزشتہ روزپولیس نے ملزم کودوبارہ گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے جبکہ خبرپرنوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرشاہداقبال نے اتائی ڈاکٹرشفیق کاکلینک بھی سیل کردیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here