کووڈ۔19 نے خواتین کو کس طرح متاثر کیا

0
460
kainat malik columnist

کووڈ۔19 ایک وبائی امراض ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں عالمی وباء اختیار کرگئی انسانی زندگی کی سلامتی ۔اس وباء کا پھیلاؤ اس کی سنگینی اور اس سے پہچنے والے انسانی جان کو خطرات کے پیش نظر اس وباء کی روک تھام کے لیے ہر ملک کی حکومت کو فوری اور ضروری اقدامات اٹھانے سماجی معاشی اور نقل حرکت پر محدود مدت کے لیے فوری پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے جہاں ملکی سطع پر اس کے برے اثرات مرتب ہوے ہیں۔ وہاں معاشرہ بھی بدحالی کا شکار رہا، عالمی سطع پر تمام سسٹم بریک ہوگیا۔ملکی اور علاقائی سطح پر برامدات اور درامدات پر پابندی عائد کردی گئی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے روکاوٹ رہی۔کارخانوں کا کاروبار مثاتر ہوا۔ ۔سرمایہ دار خوف کے عالم میں رہا۔خریدار کم ہوگے۔مارکیٹ میں گاہکوں کی کمی واقع رہی ۔ارڈر ورک میں کمی سے کاروباری خواتین سب سے زیادہ۔ متاثر ہوئیں ۔اس طرح کم امدنی والے خاندان خصوصا،سمال،چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین ،گھریلو کام کرنے والی خواتین،فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین،اور پرائیویٹ سکولز میں کام کرنے والی خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔۔۔
کووڈ۔19کی وباء اور حکومت کی سخت پالیسی کی وجہ سے سکول بند کیے گے ۔تو وہاں سکول مالکان نے پرائیویٹ سکولوں میں کام کرنے والی خواتین کو سکول کی تنخواہیں بھی بند کردی اچانک سکولوں کی بندش کی وجہ سے کم امدنی والے گھرانے اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اس طرح ماکیٹ میں بیٹھ کر چوڑیاں بیچنے والی خواتین جو روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار چوڑی فروخت کرتی تھیں۔اب ان کی شرح فروخت ایک ہزار سے کم ہو کر ایک سو تک رہے گی ہے۔جس سے اس کی امدن میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کی وجہ کووڈ۔19ہے اس وباء کی وجہ سے خواتین مارکیٹ کا بہت کم رخ کرتی ہیں۔اس طرح وہ خواتین جو گھر بیٹھے باعزت طریقے سے روزگار کمارہی ہیں اور اپنے گھروں میں کپڑے بیچنے کا کاروبار کرتی ہیں۔کووڈ۔19سے پہلے وہ ماہانہ 30ہزار روپے کما لیتی تھیں ۔اب وہ مشکل سے پانچ ہزار کمارہی ہیں ۔اس کی وجہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاون کا ہونا،کپڑے کی صنعتوں کی بندش اور ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ ہے۔جہاں کپڑے کی تیاری اور مانگ میں کمی واقع ہوئی تو وہاں کپڑے کی کوالٹی نئے پرنٹ اور نئی ورائٹی میں کمی ہوئی، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے گاہک میں کمی واقع ہوئی۔اس طرح کووڈ۔19وباء کے پھیلاؤ کے اثرات کے پیش نظر جو خواتین گھروں میں کام کرتی تھیں۔ گھر مالکان نے ان سے کنارہ کشی کرتے ہوے ان کو گھر انے اور کام کرنے سے روک دیا۔اس طرح۔ورکنگ کلاس خواتین اس سے ذیادہ متاثر ہوئیں۔صنف کی بنیاد پر اجرت میں فرق عدم مساوات سے خواتین کی بہت بڑی تعداد بے روزگار ہوتی جارہی ہے۔بلکہ ان کی امدن جو پہلے تھی وہ بھی ختم ہوچکی ہے۔اور وہ خواتین جو مرد کے بغیر گھر اور بچے پال رہی ہیں۔وہ معاشی مسائل کا بہت زیادہ شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here