پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کے عمل میں کوشاں رہے گی

0
314
patriotic association of private schoos

اسلام آباد (کے این این)
ماہر تعلیم اور پیٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹٹ پاکستان (PAPS) کے بانی چیئر مین سید عارف حسن نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کا مشن پاکستان کی سربلندی ہے جس کی بنیاد معیاری تعلیم ہے اور کیونکہ ہمارا نعرہ ایک ہی ھے جس کے تحت انشاءاللہ ہم کامیابیوں کی جانب بڑھتے جائینگے اور وہ ھے کہ سب سے پہلے پاکستان کیونکہ ہمیں پیار ھے پاکستان سے دل جان سے۔
پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے بانی چیئرمین سید عارف حسن نے کہا کہ بہت وقت ضائع ہوچکا ھے مگر اب بھی وقت ہاتھ میں ہے کہ ہم سب مل کر اکھٹے ھوکر معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیئے کام کریں تاکہ ہم سب معیاری تعلیم کے ذریعے پاکستان کو مذید مضبوط کرسکیں کیوں کہ کسی بھی ملک کی مضبوطی معیاری تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ہمیں سمجھنا چاہیئے کہ پاکستان دشمن عناصر پاکستان میں لسانیت اور مذہبی جنونیت کو فرغ دے کر مملکتِ پاکستان میں انتشار پیدا کرکے ہمیں کمزور کررہے ہیں اگر ہم معیاری تعلیم کے ذریعے اپنے طلباء کو پاکستان کی حفاظت کے لیئے تیار نا کرسکے تو تاریخ ہم کو معاف نہیں کرسکے گی اور ہم قائدِ اعظم جو کہ بنیاد ہیں پاکستان کی سے شرمندہ رہینگے۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں ے بھی درخواست ہے کہ اگر آپس میں اختلاف ہو بھی تو تعلیم کے لیئے سب ایک ہوکے مملکتِ پاکستان کو مذید مضبوط بنائیں تعلیم کے لیئے سب اکھٹے ھوکر کام کریں تو وہ دن سامنے نظر آجائے گا جب پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانی فخر سے اور سر اٹھاکر اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کرینگے۔
پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے بانی چیئرمین سید عارف حسن نے مذید کہا کہ ہمارے طلباء نہایت ذہین اور پاکستانیت کے جذبے سے مزین ہیں صرف انکی حوصلہ افزائی کی جائے اور مواقع فراہم کیئے جائیں تو پوری دنیا میں ہمارے طلباء قائدِاعظم محمد علی جناح کے پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔پیٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان نےانہی بنیادوں پر اپنے منشور کی تزین کی ہے ویب سائٹ پر طلباء کے لیئے انکے سیکھنے کے مواقع رکھے ہیں ۔ پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کی ویب سائٹ پر خصوصی طور پر طلباء کارنر رکھا ہے کہ جس میں طلباء انگریزی اور اردو میں مختلف موضوعات پر کالم لکھیں، شارٹ اسٹوریز لکھیں، اپنی کامیابیوں کے بارے میں لکھیں جس سے انکے ذخیرہِ الفاظ میں نا صرف اضافہ ہوگا بلکہ ان کی ذہنی استعداد بھی بڑھے گی۔ پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے بانی چیئرمین سید عارف حسن کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرنے میں پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان بھرپور حصہ لے گی اور اسی لیئے ویب سائٹ پر خصوصی کارنر کشمیر کے حوالے سے بنایا گیا ہے ، مذید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر میری نظر میں صرف کاز نہیں ہے بلکہ ایجوکیشن ہے جو کہ تمام طلباء کو دینی چاہیئے اور انشاءاللہ ہم ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرینگے۔
کوفاؤنڈر/ڈائریکٹریس لیژن محترمہ آسیہ حسن نے کہا کہ PAPS کے مقاصد کے حصول کیلئے اجتماعی جدوجہد کر رہے ہیں انشاءاللہ محب وطن بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع یقینا بنائیں گے. کو فاؤنڈر/مرکزی کوارڈینیٹر محترمہ کشور عقیل نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے مابین باہمی رابطوں اور تقاضوں سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ہم اس کے لئے بهرپور کام کریں گے.مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر/سپوکس پرسن محترمہ فوزیہ ایوب نے کہا کہ ہماری تنظیم اپنے مشن پر کاربند ہے اور تعلیمی اداروں کی ممبر سازی سے یہ ثابت ہوگیا کہ سکولز مالکان اسے موثر پلیٹ فارم سمجهتے ہیں. الحمدللہ پورے پاکستان سے پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کی رکنیت حاصل کرنے کے لیئے اسکولز رابطے کررہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد یٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کی ویب سائٹ کے ذریعے رکنیت سازی کا عمل شروع ھوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here