آرپی او اور ڈی پی او ساہیوال صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیں، سٹی پریس کلب ساہیوال

0
530
mazamti bayan city press club sahiwal

(مذمتی بیان)

سٹی پریس کلب®️ساھیوال کا ھنگامی اجلاس زیرصدارت صدر پریس کلب حاجی وقار یعقوب اور چیئرمین پریس کلب عرفان بشیر چوھدری منعقد کیا گیا،ھنگامی اجلاس میں سٹار ایشیا نیوز کے بیورو چیف ساہیوال مزمل حسین نواب پر ایلیٹ فورس ساھیوال کے اہلکاروں کے تشدد کی بھرپور مذمت کی گئی،مزید ایڈیٹر یوکے نیوز لائن نیاز شاکر کے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ و نمائندہ لائٹ نیوز طلحہ سلطان کو دی جانے والی سنگین دھمکیوں پر شدید دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا،اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج سے قبل وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ساہیوال،ڈی پی او ساہیوال سے بھرپور ایکشن کا مطالبہ کیا گیا،انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے کی صورت میں آئینی احتجاجی حق کو استعمال میں لانے سمیت دیگر پلانز کو ترتیب دیا گیا۔

جاری کردہ:
عمر چوھدری.سیکرٹری انفارمیشن
سٹی پریس کلب®️ساھیوال

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here