نئی نسل کو اچھی تعلیم و تربیت دے کر ہی ہم مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں – سردار محمد طاہر تبسم

0
630
through education we can secure our future INSPAD

کوئٹہ
تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر اور سفیر امن ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ
نئی نسل کو اچھی تعلیم و تربیت دے کر ہی ہم مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اسلام و پاکستان کے حوالے سے طلبا و طالبات میں اعلی سوچ و فکر پیدا کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ تربیت یافتہ اساتذہ ہی بہترین تعلیم دے سکتے ہیں۔ وہ یہاں پیٹر یاٹک ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزPAPS بلوچستان کے زیر اہتمام اساتذہ کے تربیتی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس کا انتظام محترم جمیل احمد مشوانی صوبائی کوآرڈینیٹر نے کیا تھا۔اس تربیتی پروگرام میں دو سو سے زائد استا تذہ اور پرنسپلز نے شرکت کی۔ شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے
sardar tahir tabassum at quetta

ڈاکٹر طاہر تبسم نے کہا کہ ہمارا نظام تعلیم ڈگریاں تو دے رہا ہے لیکن علوم و فنون کا فقدان ہے ۔ تعلیم و تعلم پیغمبرانہ صفت اور عبادت ہے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جدید ٹیلکنالوجی سیکھیں اور نئ نسل کو بھی اس سے آگاہ کریں اور اپنے ملک سے محبت اور قومی تشخص اور ملی اقدار سے طلباُ کو روشناس کریں۔ بانی چیئر مین PAPS محترم سید عارف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلباُ کے رجحانات کو سمجھے بغیر ہم تعلیمی اھداف کو حاصل نہیں کر سکتے اس سلسلے میں تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جسے بتدریج ملک بھر میں کئے جانے کا عزم ہے اور تمام صوبوں میں منصوبہ بندی کے ساتھ کریں گے۔ بلوچستان اس حوالے سے پسماندہ صوبہ ہے جس سے آغاز کیا ہے کو فائونڈرز محترمہ آسیہ حسن اور محترمہ کشور عقیل نے بھی تربیتی نشست سے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تقریب کے میزبان جمیل احمد مشوانی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ تربیتی نشست میں صوبہ بھر سے اساتذہ اور پر نسپلز نے بھر پور شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here