تبیدلی کے مشن کو کامیاب کرنے کے لئے کرپشن کا خاتمہ لازمی ہے، عمران خان

0
330
meeting of saifullah khan nazi with imran khan

اسلام آباد( ویب ڈیسک) 28نومبر2020
وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں تبدیلی لا رہے ہیں لیکن اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک سے کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے اور اسی طرح اسکے ساتھ ساتھ غربت کا بھی خاتمہ کیا جائے تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر ہو اور اسکے لئے ہم اپنی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔
مسئلہ کشمیر پر ہم اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہم سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی وہا ں کے عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں اسی لئے انھوں نے باریاں بدلنے والی پارٹیوں کو مسترد کر دیا اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے اگرچہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دیر سے اپنی انتخابی مہم شروع کی تاہم آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لئے ابھی سے جامع حکمت عملی مرتب کریں گے اورابھی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر دی جائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور گلگت بلتستان کا الیکشن بہتر حکمت عملی سے جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی وزیر اعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو گلگت بلتستان کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پوراور آزاد دکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ون آن ون آدھے گھنٹے تک ملاقات کی تھی جسکے بعدپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان سے اکھٹے بھی ملاقات کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here