کشمیر کی آزادی ہر کشمیری کی زندگی کا اہم مقصد اور منزل ہے – لارڈ نذیر احمد

0
330
Lord Nazir Ahmed with INSPAD delegation

اسلام آباد
کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کا حصول ہر کشمیری کی زندگی کا اہم مقصد اور منزل ہے. اس مقصد سے کوئی کشمیری کبھی غافل نہیں ہو سکتا۔ میری زندگی کا مقصد ہی اتحاد امت مسلمہ اور کشمیر کی آزادی ہے انہی مقاصد کی وجہ سے میرے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن کوئی بھی کارروائی مجھے میرے مشن سے دور نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار لارڈ نذیر احمد نے عالمی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے انسپاڈ کے صدر اور سابق مشیر انسانی حقوق آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ مسلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوئے بغیر دنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔

lord nazir ahmed with inspad

کشمیری 74 سالوں سے اس کےلئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں ہونگی۔ اور نہ ہی ان کو اکیلے چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دھشت گردی اور قتل و غارت گری کے باوجود کشمیریوں کے عزائم بلند اور پر عزم ہیں۔

lord nazir ahmed about kashmir

لارڈ نذیر نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کو بے بس کر کے ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اور کسانوں کو ان کی اراضیات سے محروم کرنے کے درپے ہے اور یہ کھی ممکن نہیں ہو گا۔ ہم بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ لارڈ نذیر احمد نے انسپاڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
sardar tahir tabassum

انسپاڈ کے صدر سردار طاہر تبسم نے کہا کہ لارڈ نذیر پوری دنیا کے محکوم عوام کے موثر وکیل اور جاندار آواز ہیں انکے خلاف ہندو اور صہیونی سازشوں کے خلاف ہر محاذ پر فٹ کے انکے ساتھ کھڑے ہیں وہ کشمیریوں کے موثر ترجمان اور ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ ہمیں انکے جاندار کردار پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ افشین افضل نے کہا کہ لارڈ نذیر کے خلاف تمام سازشوں کو عالمی طور پر بے نقاب کریں گے اور اسکے لئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ عالمی عدالت انصاف اور دیگر عالمی اداروں سے رجوع کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
وفد میں اورینٹ نیوز نیٹ ورک کے صدر افشین افضل، ڈائرکٹر انسپاڈ مسز کشور عقیل، کرنل (ریٹائرڈ) طلحہ سعید، راجہ اشفاق کیانی، اور انسپاڈ یوتھ کوآرڈینیٹر محمد طلحہ زبیر شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here