ادھارکے 4 ہزار واپس مانگنے پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0
621
load murderer arrested

لاہور(آن لائن)لاہور کے تھانہ ستوکتلہ کی انویسٹی گیشن پولیس نے چار ہزار ادھار کی رقم واپس مانگنے پر شہری کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمدعیسیٰ خان کے مطابق گرفتارملزم عباس علی نے مقتول غلام حیدر سے 4 ہزارروپے ادھار لے رکھے تھے،رقم واپسی کے مطالبہ پر ملزم مقتول کو چرس پلانے کے بہانے UET سوسائٹی کی عقب میں موجود کھیتوں میں لے گیا، جہاں ملزم نے نشہ آور سگریٹ پلانے کے بعدغلام حیدر کے سر میں اینٹیں مار کر اسے بے دردی سے قتل کر دیا، دوران قتل ملزم نے مقتول کے فون سے اپنی ساس کو بھی کالز کیں تا کہ انہیں اس واردات میں ملوث کر سکے۔ملزم سے مزید تفیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here