آخری ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے نیوزی لینڈ کے کپتان کو ”دنگ“ کر دیا، کین ولیم سن نے آخر کیا کہہ دیا؟

0
574
The performance of the national team in the last T20 match stunned the New Zealand captain. What did Ken Williamson say

نیپیئر ( آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن بھی پاکستانی ٹیم کی ”صلاحیتوں“ کے گرویدہ ہو گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس نے آخری ٹی 20 میچ میں اپنی کلاس ثابت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کیوی کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔ میں سمجھتا تھا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہت ہی مناسب ہدف دیدیا ہے اور دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا مشکل ہو گی مگر پاکستانی ٹیم نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ہدف کے حصول کیلئے آپ کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے، حریف سائیڈ کی عمدہ پارٹنرشپس بنیں جنہیں توڑنا مشکل رہا، انہوں نے عمدگی سے اپنے پلان پر عمل کیا جبکہ میں بھی اپنے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر خوش ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here