بابراعظم اور امام الحق کے بعد شاداب خان بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، مگر کیوں اور ان کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ نیوزی لینڈ سے اہم خبر آ گئی

0
629
After Babar Azam and Imam-ul-Haq, Shadab Khan also dropped out of the first Test match, but why and in whose place will he be included in the team Important news came from New Zealand

لاہور ( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپننگ بلے باز امام الحق کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی جس پر آج ترنگا میں ان کا ایم آر آئی سکین کروایا جائے گا جس کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کیلئے کتنا وقت درکار ہے۔

شاداب خان 26 سے 30 دسمبر تک ماؤنٹ منگنوئی میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہیں، لہٰذا ٹیم مینجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل سپنر پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ظفر گوہر ابتدائی طور پر پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب انہوں نے ہملٹن سے بذریعہ بس قومی ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے سپنر نے گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے، 25 سالہ سپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ 6 مرتبہ ایک اننگز میں 5 جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here