حکومت نے ڈرون کے استعمال کیلیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

0
582
حکومت نے ڈرون کے استعمال کیلیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیونیوز کےمطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرامن اور تحقیقی استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔

وزیراعظم نے ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دیں جو ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here