محمد حفیظ کی تیسرے ٹی 20 میں بھی عمدہ بیٹنگ، بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

0
562
Muhammad Hafeez who batted in the Third T20 too,leaving the indian player behind and won a great honor

نیپیئر (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف عمدہ کارکردگی کے ذریعے کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کیساتھ ہی وہ کیلنڈر ائیر 2020 ءمیں سب سے زیادہ 415 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، محمد حفیظ نے یہ اعزاز 10 میچز کھیل کر حاصل کیا۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول ہیں جنہوں نے 11 میچوں میں 404 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان 10 میچوں میں 397 رنز بنا کر تیسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 11 میچوں میں 352 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here