انضمام الحق نے بھی محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی مخالفت کردی ،کیا کہا ؟

0
566
Inzamam-ul-Haq also opposed the decision of Muhammad Amir to retire, what did he say

لاہور ( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ٹھیک نہیں، اگر کوئی مسئلہ تھا تو وقار یونس اور مصباح الحق کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جانا چاہیے تھا، وہاں بھی اگر بات نہ سنی جاتی پھر یہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

لاہور میں کرسمس تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ باولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر سابق کپتان کا موقف تھا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، ملک کی خدمت کرنے والوں کو ایسے کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے، صرف وقار یونس کے پاس کسی کو نہ کھلانے کا اختیار موجود نہیں ہے، ہیڈکوچ اور دوسرے لوگ بھی ہیں، سال پہلے جب عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑا تھا تو وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھیلتا رہا، یہ کوئی اور ایشو لگ رہا ہے جس کے بارے میں بورڈ کو سوچنا چاہیے، میں نہیں سمجھتا کہ پی سی بی کا کسی کرکٹر کے بارے میں دوہرا معیار ہے۔سابق چیف سلیکٹر نے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here