عامر کے بعد ایک اور سنئیر کھلاڑی سے برا سلوک،راشد لطیف ٹیم مینجمنٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئے

0
569
After Aamir, another senior player was mistreated, Rashid Latif came out openly against the team management

کراچی(آن لائن) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم سے بھی محمد عامر جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ سے تیسرے ٹوینٹی 20 میں عماد کو نہ کھلا کر ان کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، عماد کا ٹیم میں کوئی بھی متبادل نہیں، دوسرے ٹی 20 میں بھی سب سے آخر میں ہی عماد کو گیند تھمائی گئی تھی۔راشد لطیف نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی انھیں فہیم اشرف سے بھی نیچے بھیجا گیا، انھیں عزت دینا چاہیے،اس لیے نہیں کہ وہ سینئر پلیئر ہیں بلکہ اچھا پرفارم کرچکے ہیں، انھیں ویسا احترام نہیں مل رہا جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ ان کے ساتھ ایسا سلوک کرے گی تو اس سے دوسرا عامر ہی تیار ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here