لیونل میسی نے پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

0
564
Lionel Messi broke the yellow record

لاہور ( آن لائن) ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر اور ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپینش لیگ کے میچ میں میسی نے ریال ویلا ڈولڈ کے خلاف بارسلونا کی جانب سے 644 واں گول کر کے کسی کلب کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے عظیم فٹ بالر پیلے کے پاس تھا جنہوں نے 1956ءسے 1974ءتک 19 سیزن میں اپنے کلب سینٹوس کیلئے 643 گول کئے تھے۔

33 سالہ میسی نے یہ کارنامہ 16 سال میں انجام دیا ہے، وہ 2003ءسے بارسلونا کلب کا حصہ ہیں، سپینش لیگ کے اس میچ میں بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو 0-3 سے شکست دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here