مصباح الحق اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی راہیں جدا ہو گئیں

0
632
Misbah-ul-Haq and Islamabad United parted ways

لاہور ( آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے اعلان کر دیا ہے اور یوں چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح الحق فارغ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مصباح الحق اور ٹیم اونر علی نقوی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جا رہی ہے تاہم مصباح الحق کیلئے نیک خواہشات اور ان کی بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کر رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here