کورونا وائرس کی نئی قسم پھیل گئی ،ملک کوبند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر

0
516
کوروناوائرس کی نئی قسم پھیل گئی ،ملک کوبندکرنے کے حوالے سے بڑی خبر

لندن (ویب ڈیسک )کورونا وائرس کی نئی قسم پھیل گئی ،ملک کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد بند کردی گئی ،پاکستان نے بھی اپنا فلائیٹ آپریشن بند کردیا ، برطانیہ سے آنیوالوں پر پابندی لگادی گئی ۔برطانوی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کر سکتی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق برطانوی سائنسدانوں کے ایڈوائزری گروپ NERVTAG کے مطابق وائرس کی نئی قسم دیگر کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ
یہ وائرس بچوں کو زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔حکام کے مطابق نئے وائرس کا پھیلاؤ ممکنہ طورپر جنوب مشرقی انگلینڈ سے شروع ہوا ہے، ان علاقوں میں بکھنگم شائر، آکسفرڈ شائر، کینٹ اورسرے کاؤنٹیز شامل ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ اور فرانس میں آج سے سرحد کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت برطانیہ سے فرانس داخل ہونے والے بس ڈرائیوروں کو کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔اتوار کو فرانس کی جانب سے اچانک پابندی کے باعث یورپ جانے والی 3 ہزار کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں، وائرس کی نئی قسم سامنے
آنے کے بعد فرانس کے علاوہ برطانوی مسافروں پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد 50 سے زائد ہو چکی ہے۔برطانیہ کےچیف سائنٹسٹ سمیت طبی ماہرین نے حکومت سےکہا ہے کہ نئی قسم کا کورونا وائرس ہر جگہ موجود ہے، چوتھے درجے کا لاک ڈاؤن نہ لگایا تو ہزاروں جانیں جا سکتی ہیں۔یاد رہےوائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانوی مسافروں پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے۔ یورپی کمیشن نے رکن ملکوں سے برطانیہ پر عائد سفری پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here