آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

0
510
The second Test between Australia and India starts tomorrow

لاہور (آن لائن) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا، آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی کریں گے۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو بدترین شکست کا سامنا ہوا ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا نے 8 وکٹ سے میچ جیت کر سریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں کیونکہ ڈیوڈ وارنر تاحال فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ میلبورن میں بھارت کے خلاف وہی 11 کھلاڑی میدان میں اتاریں گے جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دی تھی ۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے روی چندر ایشون کی جگہ رویندرہ جدیجہ کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here