این بوتھا اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

0
523
Johan Botha becomes the new head coach of Islamabad United

لاہور (آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے این بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جو اس سے قبل فرنچائز کیساتھ بطور فیلڈنگ کوچ کام کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ملنے پر این بوتھا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں پہلی بار اس فرنچائز کے ذریعے ہی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنا تھا۔ اس کے بعد ناصرف پی ایس ایل میں بلکہ دنیا بھر کی لیگز میں مختلف ذمہ داریاں نبھاتا رہا۔ میرا مشن اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے آئندہ ایڈیشن کو یادگار بنانا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ این بوتھا 2017ءمیں بھی ہماری ٹیم کا حصہ تھے وہ ٹی 20 کرکٹ کا بہت زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ فرنچائز کے مقاصد کے حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here