پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات درست کرنے کیلئے قائم نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

0
595
The term of the normalization committee set up to rectify the affairs of the Pakistan Football Federation has been extended once again

لاہور (آن لائن) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات درست کرنے کیلئے قائم نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

فیفا نے گزشتہ برس پاکستان میں نارملائزیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ستمبر میں حمزہ خان کی سربراہی میں پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس کمیٹی کو پہلے جون 2020 تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں انتخابی عمل مکمل کر کے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے قیام کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم کوویڈ 19 وباءکی وجہ سے یہ ٹاسک بروقت مکمل نہ ہو سکا تھا۔

اس لئے پہلے 31 دسمبر 2020ءتک اس کمیٹی کی معیاد بڑھا دی گئی تھی تاہم معاملات مسلسل مو¿خر ہونے کی وجہ سے فیفا کونسل نے ایک بار پھر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی معیاد بڑھا دی ہے، اب اسے ٹاسک مکمل کرنے کیلئے 30 جون 2021ءتک کا وقت مل گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here