کشمیر میں پہلی کرکٹ لیگ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

0
596
Preparations for holding the first cricket league in Kashmir have been completed

لاہور (آن لائن) دنیائے کرکٹ کے بڑے ستارے اب وادی کشمیر میں بھی جگمگائیں گے کیونکہ آزاد کشمیر میں پہلی کرکٹ لیگ کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

آئندہ برس اپریل میں آزاد کشمیر کی پہلی کرکٹ لیگ میں 6 ٹیمیں میرپور اور مظفر آباد کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کشمیر لیگ کی تقریب رونمائی گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں گورنر سندھ اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) سے دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کیا حالات ہیں اور آزاد کشمیر میں کیا حالات ہیں، وہاں گلیاں بھی بند ہیں اور یہاں کرکٹ ہو رہی ہے۔

کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل میں دنیا بھر کے کرکٹرز شریک ہوں گے جس سے پوری دنیا کو پیغام جائے گا کہ آزاد کشمیر میں کتنا ٹیلنٹ ہے، کھیل اور ثقافت کے ذریعے پوری دنیا میں کشمیر کا پیغام دیا جائے گا۔

یکم سے 10 اپریل تک ہونے والی پہلی کشمیر لیگ میں 6 ٹیمیں، راولاکوٹ ہاکس، باغ سٹالینز ، اوور سی واریئرز، مظفرآباد ٹائیگرز ، میرپور رائلز اور کوٹلی پینتھرز شرکت کریں گی۔

کے پی ایل کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ لیگ پی سی بی سے منظور شدہ ہے، پہلے ایڈیشن میں صرف پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز اور کشمیر کے مقامی کھلاڑی شامل ہوں گے اور دوسرے ایڈیشن سے غیر ملکی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here