”بابراعظم کے بغیر ٹیسٹ سیریز امتحان ہے“ محمد عرفان بھی خاموش نہ رہ سکے

0
566
Test series is a test without Babar Azam Mohammad Irfan could not remain silent

لاہور ( آن لائن) طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو بابر اعظم کے بغیر قومی ٹیم کا امتحان قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس باﺅلنگ لائن اپ اچھی ضرور ہے مگر نیوزی لینڈ میں مشکلات پیش آئیں گی، نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں، اس لئے بہت پلاننگ کے ساتھ باﺅلنگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

بیٹنگ کے شعبے پر بات کرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ بابر اعظم کے بغیر ٹیسٹ سیریز پاکستانی ٹیم کا امتحان ہوگا، بابر اعظم کے نہ ہونے سے ٹی 20 سیریز میں بھی پاکستان کو نقصان ہوا، ٹیسٹ میچز میں بھی ان کی کمی محسوس ہو گی۔ محمد عرفان نے تجربہ کار کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ساتھ لے کر چلنے پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here