شاداب خان انجری کے باعث کتنی دیر کیلئے کرکٹ سے دور ہو گئے؟ مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

0
590
How long did Shadab Khan stay away from cricket due to injury Very sad news for the fans

لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ کے میدان سے دور ہوگئے ہیں اور یوں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ شاداب خان نیپیئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے اور قومی سکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا تو شاداب خان ی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کے ٹیئر کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔ شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے اور ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ہی وہ ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی، شاداب خان قومی سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here