اب غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، کون سا آسٹریلین باؤلر آ رہا ہے؟ شاندار خوشخبری آ گئی

0
303
Now foreign players will also play domestic cricket in Pakistan, which Australian bowler is coming Great news has come

لاہور (آن لائن) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر ایرون سمرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے اور اس مقصد کیلئے وہ 28 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے جو 8 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) غیر ملکی کھلاڑی کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعلان کرے گا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر ٹیم ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل کر سکتی ہے۔ پاکستان کپ میں شرکت سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر ایرون سمرز پاکستان میں ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوں گے اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں ایک ہفتہ ٹریننگ کریں گے۔

آسٹریلین فاسٹ باؤلر ایرون سمرز پاکستان ون ڈے کپ کھیلیں گے اور پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے جن کا کہنا ہے کہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے کنٹریکٹ پیش کئے جانے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here