محمد رضوان قومی ٹیسٹ ٹیم کے 33 ویں کپتان بن گئے

0
693
Muhammad Rizwan became the 33rd captain of the national Test team

لاہور ( آن لائن) خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان قومی ٹیسٹ ٹیم کے33 ویں کپتان بن گئے ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان کو بابر اعظم کی انجری کا صدمہ جھیلنا پڑا جبکہ قیادت کے امیدوار نائب کپتان شاداب خان کی فٹنس بھی مشکوک تھی، بہرحال صحت یاب ہونے پر انہوں نے ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی کمان سنبھالی۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے بھی بابر اعظم دستیاب نہیں ہیں جس پر نائب کپتان محمد رضوان کو قیادت کا موقع ملا ہے اور اس طرح وہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے 33 ویں ٹیسٹ کپتان بنے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کی قیادت میں خیرپختونخوا کی ٹیم نے رواں سال قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، گزشتہ چند برس میں اس صوبے سے پاکستان ٹیم کو تسلسل کے ساتھ نیا ٹیلنٹ میسر آ رہا ہے، اب قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔

دوسری جانب طویل فارمیٹ کے کم میچز کھیل کر قیادت سنبھالنے والے پاکستانی کرکٹرز کی فہرست میں محمد رضوان تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، اے ایچ کاردار نے برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے قبل مشترکہ ٹیم کی جانب سے 3ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پاکستان کی قیادت سنبھالی تھی،جاوید برکی نے 8میچ کھیلنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here