نیوزی لینڈ میں موجود امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

0
526
Decision to send Imam-ul-Haq back to New Zealand but why Sad news for fans copy

لاہور ( آن لائن) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں جنہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے، ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

دوسری جانب بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے اور میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے جنہوں نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here