بابراعظم اور سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ میں ننھے مداحوں سے ملاقات

0
605
Babar Azam and Sarfraz Ahmed meet young fans in New Zealand

لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ میں ننھے کرکٹ مداحوں سے ملاقات ہوئی اور دونوں سٹار کھلاڑیوں سے مل کر ننھے شائقین انتہائی خوش نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد اور بابر اعظم نے سٹیڈیم سے متصل گراؤنڈ پر بچوں کےساتھ کرکٹ کھیلی۔ بابراعظم نے بچوں کو باﺅلنگ بھی کروائی، بیٹنگ بھی کی جبکہ سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کی۔ پاکستانی کرکٹرز نے ننھے مداحوں کو آٹو گراف دیئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here