کپڑوں کو سینیٹائز کرنے والا ‘ائیر ڈریسر

0
610
کپڑوں کو سینیٹائز کرنے والا 'ائیر ڈریسر'

جب سے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے اس وقت سے ہی متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔

متعدد کمپنیوں کی جانب سے جدید ماسک تیار کیے جا رہے ہیں تو وہیں کچھ کمپنیاں ایسی پروڈکٹس بھی پیش کر رہی ہیں جس سے جراثیم کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہو سکتا ہے۔

اب حال ہی میں معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسی پروڈکٹ پیش کی ہے جو کہ آپ کے کپڑے سینیٹائز کر کے اسے جراثیم سے پاک کر دے گی۔

سام سنگ کی جانب سے ‘ائیر ڈریسر پیش کیا گیا ہے جو کہ ایک پورٹ ایبل وارڈ روب کی طرح ہے اور یہ آپ کے کپڑے سینیٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس پروڈکٹ میں ‘جیٹ اسٹیم ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

سام سنگ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی یہ پروڈکٹ آپ کے کپڑوں کو 99 اعشاریہ 9 فیصد تک وائرس اور بیکٹیریا سے پاک کر سکتی ہے جبکہ یہ دیگر مضر مادوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

سام سنگ کے فرج کی طرح دکھنے والے ائیر ڈریسر میں ایک اور خاص بات بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ آپ کے کپڑوں میں کسی بھی طرح کی بدبو کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

سام سنگ کی یہ پروڈکٹ صارفین آن لائن یا سام سنگ کے اسٹورز سے 1500 ڈالرز میں حاصل کی جا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here