فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

0
615
Tim Southee won a great award in test match against Pakistan

لاہور ( آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ٹم ساﺅتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے کیوی باﺅلر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز پاکستان کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل کو آﺅٹ کر کے حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں جبکہ ان سے قبل رچرڈ ہیڈلی 431 اور ڈینیل ویٹوری 361 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹم ساﺅتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے وہ دنیا کے 34 ویں باﺅلر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹم ساﺅتھی نے 19 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف میچ میں 55 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس کے بعد سے اب تک وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here