108 میگا پکسل کیمرہ والا فون اور نیا پروسیسر متعارف کروادیا گیا ہے

0
493
108 میگا پکسل کیمرہ والا فون اور نیا پروسیسر متعارف کروادیا گیا ہے

بیجنگ: چینی سمارٹ فون ساز کمپنی شیاﺅ می کی طرف سے دنیا کا پہلا سمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں ’کوالکوم سنیپ ڈریگن 888‘ پروسیسر دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ mashable.com کے مطابق یہ شیاﺅمی کا نیاماڈل ’ایم آئی 11‘ ہے جو یکم جنوری سے چین میں دستیاب ہو گا۔اس میں پروسیسر کے علاوہ دیگر کئی فیچرز بھی ایسے دیئے گئے ہیں کہ جو اس فون کو مارکیٹ میں موجود باقی تمام سمارٹ فونز سے ممتاز کرتے ہیں۔

ایم آئی11میں 3200×1440پگزل ریزولوشن کا حامل 6.81انچ ایمولیڈ ڈسپلے نصب کیا گیا ہے، جبکہ اس میں حیران کن طور پر 108میگاپکسل کیمرا استعمال کیا گیا ہے۔ 108میگاپکسل مین سنسر کے ساتھ 13میگاپکسل الٹراوائیڈ سنسر اور 5میگا پکسل ٹیلی فوٹو سنسر دیئے گئے ہیں۔ اس کا فرنٹ کیمرہ 20میگا پکسل ہے۔فون میں 8اور 12جی بی RAMاور 128اور 256جی بی سٹوریج میموری دی گئی ہے۔ اس میں 4600mAhبیٹری نصب کی گئی ہے۔ چین میں اس فون کی قیمت 3ہزار 999یوآن (تقریباً 98ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here