فٹنس مسائل کی وجہ وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز نہیں: (حسن علی ) کبھی کسی ڈاکٹر نے نہیں کہا کہ جشن منانے کے سٹائل کے باعث انجریز ہوئیں: فاسٹ بائولر

0
549
The reason for fitness problems is not the way to celebrate after taking a wicke saidt Hassan Ali No doctor has ever said that the style of celebration caused injuries said fast boilers

لاہور (2 جنوری 2021ء ) فاسٹ بولر حسن علی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بے چین ہیں ۔ ایک انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ انجریز کا سلسلہ بڑھنے کے بعد انہیں قومی ٹیم میں واپسی کیلئے فٹنس اور فارم ثابت کرنے کی سخت ضرورت تھی اور قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے انہیں یہ موقع مل گیا، انہیں سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرنے کا بھی بہت فائدہ ہوا اور انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اعتماد دیا اور فائنل تک رسائی پائی، حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال قومی ٹیم کے مستقل ممبر رہے ہیں اور اپنے پرانے ساتھی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کر ان کا بھی دل چاہتا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کریں، قومی ٹیم سے دوری کے باعث ان کی آنکھوں سے آنسو بھی نکل جاتے تھے، انجریز کھیل کا حصہ ہیں اور ان کے ہاتھ میں صرف محنت ہے جسے جاری رکھتے ہوئے وہ قومی ٹیم میں ایک بار پھر کم بیک کی کوشش کروں گا۔

حسن علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے منتخب کرنا یا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، اگر انہیں قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا تو اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی موجودگی میں بھی ٹیم میں جگہ ملنے کے سوال پر حسن علی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے کھلاڑیوں میں مسابقت ہونا اچھی بات ہے، جو پاکستان کے لیے پرفارم کرے گا وہی کھیلے گا۔

خود کو صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ تک محدود کرنے کے سوال پر حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ ابھی صرف 26 سال کے ہیں اورانرجی موجود ہے، سلیکٹرز انہیں جس بھی فارمیٹ کے لیے موزوں سمجھیں گے وہ اس میں پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ ان کے فٹنس مسائل کی وجہ وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز نہیں تھا،انہیں کبھی کسی ڈاکٹر نے نہیں کہا کہ ان کے جشن منانے کے سٹائل کے باعث انہیں انجریز ہوئیں، یہ سب افواہیں ہیں، فاسٹ بائولرز کو اپنے کیریئر میں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حسن علی کا کہنا تھا کہہ انہیں قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملے گا تو پہلے کی طرح جشن مناتے ہوئے اپنے سٹائل سے لطف اندوز ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here