سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ساھیوال کا اھم اجلاس، سالانہ کارگردگی رپورٹ سمیت سرکاری جگہ پر آفس کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔

0
597
city press club meeting

ساہیوال (بیورو رپورٹ) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کا اھم اجلاس زیرصدارت چیئرمین عرفان بشیر چوھدری اور صدر حاجی وقار یعقوب کیمپ آفس پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں عہدیداران سمیت ممبران پریس کلب کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارگردگی رپورٹ، کلب کی صحافیوں کے لیے کی گئی ویلفیئر سرگرمیوں سمیت صحافتی احباب کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کی گئی مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔
city press club sahiwal meeting
مزید میڈیا نمائندگان کے لیے سرکاری طور پر مختص سرکاری بلڈنگ میں سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے دفتر کے حصول کے لیے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب و چیف سیکرٹری سمیت صوبائی و سنٹرل انفارمیشن ڈیپاڑمنٹس کو لکھے گئے خطوط و مثبت محکمانہ جوابات سمیت مستقبل کی پیشرفت کے حوالے سے معزز ممبران کو آگاہ کیا گیا۔ اور کلب میں نئے آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا۔
city press sahiwal members

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پریس کلب عرفان بشیر چوھدری نے کہا کہ میں اور صدر حاجی وقار یعقوب دیگر صحافتی لیڈران کے ہمراہ ورکنگ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ مگر ورکنگ صحافیوں کو اپنے حقوق کیلئے اکھٹا ہونا ہو گا ورنہ گزشتہ ادوار کی طرز پر آئندہ بھی نظراندازہوتے ہوئے ظلم کا شکار رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here