روس نے پاکستان سے کورونا ویکیسین کی رجسٹریشن کے لیے تفصیلات مانگ لیں

0
506
روس نے پاکستان سے کورونا ویکیسین کی رجسٹریشن کے لیے تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: روس کے ڈائریکٹ انویسمنٹ کے سربراہ کیرل دیمیتروف نے کورونا ٹاسک فورس پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سپٹنک فائیو ویکسیسن کی پاکستان میں رجسٹریشن کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے خط میں پاکستان سے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگی ہیں۔

دھرتی نیوز کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی ڈائریکٹ انویسمنٹ کے سربراہ نے لکھا ہے کہ پاکستان سپٹنک فائیوویکسین کےاولین بیچ کی ڈیمانڈسےآگاہ کرے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ سپٹنک فائیودنیاکی اولین رجسٹرڈکوروناویکسین ہے، سپٹنک فائیو ویکسین ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کی حامل ہے، سپٹنک فائیو کوروناویکسین 91.4 فیصدموثرہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ سپٹنک فائیوفروری 2021 میں عوامی سطح پردستیاب ہوگی، عالمی مارکیٹ میں سپٹنک فائیوکی خوراک کی قیمت 10 ڈالرسےکم ہوگی، سپٹنک فائیوکودیگرویکسین کے مقابلےمیں اسٹورکرناآسان ہے۔ سپٹنک فائیومنفی 2تا 8درجہ حرارت پراسٹورکی جاسکےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here