نیوزی لینڈ کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ کو کن پاکستانی کھلاڑیوں نے متاثر کیا؟ زبردست انکشاف کر دیا

0
503
Which Pakistani player impressed former New Zealand captain Stephen Fleming Great revelation

ویلنگٹن (آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ سیریز کیلئے کنڈیشنز مشکل تھیں جبکہ قرنطینہ میں ٹریننگ نہیں ملی، پاکستان کے شاہین آفریدی اور محمد رضوان نے بہت متاثر کیا۔

سٹیفن فلیمنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایشیاءسے آنے والی ٹیموں کو نیوزی لینڈ میں مشکل پیش آتی ہے اور پاکستان ٹیم کے تو سٹار کھلاڑی ان فٹ رہے جس کے باعث ٹیم بیک فٹ پر رہی البتہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا آپ دکھانے کا موقع ملا، اس ٹور کے پاکستان ٹیم کیلئے کچھ معاملات پازیٹو بھی رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اور ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بہت متاثر کیا،تنقید اپنی جگہ لیکن امید ہے غلطیوں سے سبق سیکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here