ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کےامیر ترین شخص بن گئے

0
524
ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کےامیر ترین شخص بن گئے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت188 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان کے کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں ایک ساتھ6 فیصد اضافہ ہوا جس کے ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت188.5 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔

ایلون مسک سے پہلے ایمازون کے بانی جیف بیزوف دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت194.8 بلین ڈالر ہے۔

جیف بیزوف سال2017 سے دنیا کے امیرترین شخص تھے۔ سال2020 کے آغاز پر ایلون مسک دنیا کے35 ویں امیر ترین شخص تھے۔ نومبر2020 میں انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر آگئے۔ایلون مسک کی دولت میں کورونا وائرس کے باوجود 12 ماہ کے دوران 146 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اندازہ لگایا گیا تھا کہ ٹیسلا کمپنی سال2020 میں4 لاکھ81 ہزار261 الیکٹرک گاڑیاں فروخت کر سکے گی لیکن کمپنی نے اندازے سے زیادہ4 لاکھ99ہزار550 گاڑیاں فروخت کیں۔ ٹیسلا کی فروخت میں اس وقت اضافہ ہوا جب کمپنی نے شنگھائی میں اپنی فیکٹری کھولی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here