کشمیری عوام پاکستان کے تحفظ سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، الطاف احمد بٹ

0
390
Altaf Ahmed Butt kashmir leader
Altaf Ahmed Butt kashmir leader

اسلام آباد (یوکے نیوزلائن ) صدر جموں کشمیر سالویشن موومنٹ، سینئرحریت پسند کشمیر ی راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ جو پانچ اگست کا واقعہ ہے اس کوہلکا نہ لیا جائے اس واقعہ کے بعد بھارت نے جارحانہ انداز اپنایا ہے، اگر موجودہ حکومت نے آرٹیکل 370 اور دوسرے اقدامات پہ سنجیدہ رسپانس نہ دیا تو یہ اس حکومت کی ناکامی اور اس کی سیاست پہ سیاہ دھبہ ہوگا، پچاس ہزار سے زائد بھارتیوں نے کشمیر کے ڈومیسائل حاصل کر لیے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ ڈومیسائل انڈر پروسس ہے، بھارت اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اس مرحلے پر پاکستان اور آزاد کشمیر سے اس طرح کی جاندار آواز نہیں اٹھی ہے جس طرح کی ضرورت تھی. ساری حریت قیادت کی آواز کو بھارت نے دبا دیا ہے، ساری حریت قیادت پس دیوارزنداں ہے. اللہ تعالی کے بعد ہمارا سہارا پاکستان ہے جس کا ہم سارے اعتراف کرتے ہیں.

jamu-kashmir-salvation-movement-president-altaf-ahmed-butt

کشمیری عوام پاکستان کے تحفظ سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں لاکھوں کشمیری پاکستان سے ملنے کی خواہش دل میں لیے جام شہادت نوش کرچکے ہیں، وہ یہاں نیشنل پریس کلب کی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کے اعزاز میں دئیے استقبالیہ سے بطور صدر محفل خطاب کررہے تھے.
الطاف احمد بٹ نے کہا کہ اب بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے اسے ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے یہ ایٹم بم پاکستان نے کس لئے بنایا ہے ؟معصوم کشمیری کٹ رہے ہیں نوجوانوں کو غائب کرکے انہیں شہید کیا جارہا ہے پاکستان کی وزارت خارجہ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اورسیز بھائیوں راجہ فہیم کیانی لارڈ نذیر احمد لارڈ قربان اور دوسرے احباب نے کشمیر کاز کےلیے گرانقدر کام کیا ہے جس پر ان تمام بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان احباب نے کشمیر کاز کے لیے عالمی سطح پر بہت اہم کردار ادا کیا ہے لیکن مقام افسوس ہے کہ پاکستان کے حکمران طبقہ اور پاکستان کے سیاسی جماعتوں نے اپنے حصے کا کردار ادا نہیں کیا آج کشمیری خون میں نہا رہے ہیں یہ موقع پھر کبھی پاکستان کو نہیں ملے گا

shield-to-raja-faheem-kiani-by-national-press-club

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ تہتر سال میں مسئلہ کشمیر میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے ہیں کشمیری ڈٹے رہے ہیں،آپکی حکومت میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کردی ہے ،اسکو ریورس کرانا اب آپ کی زمہ داری ہے ورنہ یہ آپکے چہرے اور آپکی پارٹی کے چہرے پہ سیاہ دھبہ رہیگا،ابھئ بھی عمران خان صاحب آپ کے پاس وقت ہے آپ کشمیر کیلئے کنکریٹ اقدامات کریں ورنہ کشمیری آپکو معاف نہیں کرینگے ،آپ سے پہلے جیسی بھی حکومتیں تھیں کشمیر پہ بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ کشمیر کی حیثیت کو بدلے آپکی حکومت میں اسے کیسے جرات ہوگئی ؟
انہوں نے کہا کہ بھارت اسراہیل کی طرز پر کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جس کا اقدام اس نے پانچ اگست کو اٹھایا ہے یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اس پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کے لئے موقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے قتل عام کو رکوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ حضرت سید علی گیلانی میرواعظ عمرفاروق یاسین ملک ظفر اکبر بٹ، شبیر شاہ، آسیہ اندرابی اور دوسرے حریت راہنما جیلوں میں ہیں کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی پیش کی ہے یہ قربانیاں سالمیت پاکستان کےلیے دی گی ہیں پاکستان ان قربانیوں کی قدر کرے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو حق آزادی دلانے کےلیے کردار ادا کرے،
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اور خاص کر نیشنل پریس کے کشمیری شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی اس موقع پہ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارتی ظلم و جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے، ظلم کی سیاہ رات جتنی طویل ہو صبح ہو کر ہی رہتی ہے۔ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کشمیر کی آزاد کاضامن ہے بھارت کو جلد کشمیر سے نکلنا ہوگا کشمیری عوام حق خودارادیت تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے۔
استقبالیہ تقریب کی صدارت جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر ممتازحریت پسند راہنما الطاف احمد بٹ نے کی جبکہ استقبالیہ تقریب سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل پرویز احمد ایڈوکیٹ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم صدر جے آئی یوتھ آزاد کشمیر وگلگت بلتستان نثار احمد شائق عامر سجاد سید سردار زاہد تبسم راجہ بشیر عثمانی عابد عباسی اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں حریت کانفرنس کے راہنماوں شیخ عبدالمتین عبدالحمید لون سنیر صحافی و کالم نگار عقیل احمد ترین، ،غلام محی الدین ڈار راجہ خلیل ، رانا کوثر علی راجہ ابرار حسین مشتاق عسکری،انجئینر حماد میر،شفیق بٹ عطاءالرحمن چوہان راجہ تجمل حسین، احتشام میر ،رضا احمد شاہ علی رضا علوی سردار شوکت نثار احمد ،ذیشان قریشی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،
صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے مشکور ہیں کہ اس نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانی عوام ہر مشکل مرحلے میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ نےبرطانیہ میں کشمیر کے حوالے سے متعدد مظاہرے کیے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوے ہیں ہم نے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ساری حریت قیادت جیلوں میں ہے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،جے آئی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شاہق نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار کشمیری تاریخ کا عظیم جہاد لڑرہے ہیں انشاءاللہ کشمیریوں کی قربانیاں راہیگاں نہیں جائیں گی آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے

raja-faheem-kiani-addressing-gathering-at-natinal-press-club

حریت کانفرنس کے سیکرٹری جزل پرویز احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیریوں کے بس میں جو کچھ تھا اس سے بڑھ کر انہوں نے کیا ہے قربانیوں کی لازوال داستان ہے اقوام عالم بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here