لیوی مِنی: لیپ ٹاپ، ٹچ ٹیبلٹ اور گیم کونسول ایک ساتھ!

0
565
لیوی مِنی: لیپ ٹاپ، ٹچ ٹیبلٹ اور گیم کونسول ایک ساتھ!

ٹوکیو: این ای سی اور لیپ ٹاپ بنانے والی مشہور کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک دلچسپ اختراع پیش کی ہے جسے لیوی مِنی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک ہی وقت میں تیزرفتارلیپ ٹاپ، ٹچ اسکرین اور گیمنگ کونسول بن سکتا ہے۔

اس طرح لیوی کو پی سی گیمنگ کا ایک دستی نسخہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے یہ ایک مختصر اور طاقتور کمپیوٹر ہے جس پر1920 x 1200 ریزولوشن کا 8 انچ اسکرین نصب ہے۔ کمپیوٹنگ کے لیے اس میں گیارہویں جنریشن کا انٹیل پروسیسر لگایا گیا ہے جس میں زی گرافکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کھیلنے کے لے اسے ایک ڈاکنگ اسٹیشن پر لگایا جاسکتا ہےاور دائیں بائیں کنٹرولر لگائے جاسکتے ہیں۔ اس طرح یہ گیم کونسول بن گیا ہے جسے تیزرفتار گرافکس کے ساتھ لطف اٹھاتے ہوئے گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔ گیم کنٹرولر کے بٹن عین ایکس باکس گیم پیڈ کی طرح بنائے گئے ہیں جس سے بہت سے گیمرز واقف ہیں۔ لیکن لیپ ٹاپ کو مجموعی وزن 1.28 پونڈ ہے جو خاصہ بھاری ہوگا کیونکہ نائنٹینڈو سوئچ کا وزن صرف 0.88 پونڈ تک ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو(سی ای ایس) سے پہلے اس کا اعلان کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here