کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلنگ کوچ بھی منتخب کر لیا، کس پاکستانی کو ذمہ داری دی گئی؟ زبردست خبر آ گئی

0
543
Quetta Gladiators also selected a bowling coach, which Pakistani was given the responsibility Great news has arrived

لاہور (آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹورنامنٹ کے چھٹے سیزن کیلئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر عمر گل کو ٹیم کا باﺅلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

36 سالہ عمر گل نے لیول 2 کوچنگ کورس کر رکھا ہے اور گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ عمر گل کو عبدالرزاق کی جگہ باﺅلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ چند سیزنز سے فرنچائز کے باﺅلنگ کوچ تھے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کے باعث عہدہ چھوڑنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی ہے کہ اس کیساتھ کام کرنے والے افراد کسی بھی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کیساتھ منسلک نہیں رہ سکتے اور عبدالرزاق ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اپنی راہیں جدا کرنا پڑیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here