اسنیپ چیٹ نے بھی ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بندکردیا

0
572
اسنیپ چیٹ نے بھی ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بندکردیا

اسنیپ چیٹ نے بھی ٹرمپ کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔ اس سے قبل اکاؤنٹ صرف عارضی طور پر بلاک کیا گیا تھا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیچ پر نفرت انگیز تقریر کر کے تشدد کو بھڑکانے کی بنیاد پر امریکی صدر پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر رکھا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ نے بھی تشدد پھیلانے کے خدشے کے پیش نظر صدر ٹرمپ کے چینل کو نئی ویڈیو پالیسی کے خلاف قرار دیا تھا۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس بدستور بند رہیں گے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کےاکاؤنٹس مستقل طور پر بھی بند کیےجا سکتے ہیں، صدر ٹرمپ کو فیس بک، انسٹاگرام کی سہولت دینا خطرناک ہے۔

گوگل کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کردیا ہے۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے چینل سے ہماری پالیسیوں خلاف ورزی پر مبنی مواد شیئر کیا گیا اور انہیں منتبہ بھی کیا گیا تھا۔

ٹویٹر نے بھی امریکی صدر کے اکاونٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ صدارتی انتخابات قبول نہ کرنے اور حامیوں کو تشدد کےلیے امریکی صدر کے تین ٹویٹس بھی ہٹائے گئے۔

انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ ٹویٹر پر متنازعہ بیانات سے بعض باز نہ آئے تو اکاونٹ مستقل بلاک کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here