بابراعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا

0
548
Babar Azam got rid of his fitness problems and started regular batting practice

لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے مکمل تیار نظر آ رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کیلئے بابر اعظم نے اظہر علی کے ساتھ بھرپور بیٹنگ سیشن کی، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس کررہے تھے لیکن اب پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز باﺅلر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ہے، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجوان باﺅلرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم مکمل فٹ ہوچکے ہیں جبکہ اوپنر امام الحق کو بھی ایک سے دو دن میں بیٹنگ پریکٹس کرنے کی اجازت مل جائے گی، ابھی وہ جم ورک کررہے ہیں، لیگ سپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here