جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کون باہر ہوا اور کسے موقع ملا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

0
476
The national squad for the Test series against South Africa has been announced. Who was out and who got the chance Great news for Pakistanis

کراچی (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سے شان مسعود، حارث سہیل، محمد عباس، امام الحق، شاداب خان، نسیم شاہ اور ظفر گوہر کو ڈراپ کرتے ہوئے متعدد ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کا موقع ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور ہم نے سلیکشن کیلئے جو چیز مدنظر رکھی ان میں نیوزی لینڈ کی سیریز بھی تھی، جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور معاملات کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ دیکھا کہ ہمیں کس جگہ بہتری کی ضرورت ہے، اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے میٹنگز ہوئیں، ہیڈ کوچ، کپتان اور دیگر کوچنگ سٹاف سے مشاورت کی اور پھر سلیکشن کی گئی۔

انہوں نے قومی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بابراعظم کپتان ہے اور محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، آغا سلمان، سعود شکیل، کامران غلام، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، حارث رﺅف اور تابش خان شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ دستیاب بہترین ٹیلنٹ میں سے سلیکشن کی جائے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بھی وزن رکھتی ہے، ہم نے یہ دیکھا کہ کس کھلاڑی نے کس طرح کے ماحول میں کس حریف کے خلاف کیا کارکردگی دکھائی، ان سارے معاملات اور پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف حال ہی میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود، حارث سہیل، محمد عباس، امام الحق، شاداب خان، نسیم شاہ اور ظفر گوہر کی کارکردگی خاص نہیں رہی اور ان پر کام کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے جس کے باعث انہیں ٹیسٹ کرکٹ سے بریک دینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ ان کیلئے متبادل پلانز موجود ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here