یوٹیوب نے ویڈیوز اور ای کامرس کے دواہم فیچرز پیش کردیئے

0
544
یوٹیوب نے ویڈیوز اور ای کامرس کے دواہم فیچرز پیش کردیئے

سان فرانسسکو: یوٹیوب نے حال ہی میں مخصوص ہیش ٹیگ ویڈیوز کے لیے علیحدہ پیج کا اعلان کیا تھا اور اب اس نے دو شاندار فیچر پیش کئے ہیں جو یوٹیوبر کے لیے بھی نہایت مددگار ثابت ہوسکتےہیں۔

ان میں سے ایک فیچر ویڈیو میں موجود آئٹم یا اشیا کو ٹیگ کرنے کا ہے اور دوسرا فیچر یہ ہے کہ کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرکے آپ فوری طور پر 24 گھنٹے اس کی مقبولیت اور دیگر تفصیلات کا احوال معلوم کرسکتے ہیں۔

ویڈیو ٹیگ فیچر:
بعض اہم یوٹیوبرز اور ویڈیو بنانے والے اداروں کوپلیٹ فارم کی طرف سے دعوت دی گئی ہے کہ وہ ویڈیو کے اندر ہی موجود مختلف اشیا کو ٹیگ کرسکتے ہیں۔ اس میں کوئی کتاب بھی ہوسکتی ہے، کوئی فون یا کوئی فرنیچر بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً اگرکوئی یوٹیوبر کسی فون اور اس سے منسلک آلات پر گفتگو کررہا ہے تو وہ ویڈیو کے دوران ہی ٹیگ کرکے اس کی تفصیلات ، ویب سائٹ یا قیمت وغیرہ شامل کرسکتا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق اس طرح ایک جانب تک ای کامرس اور یوٹیوب سے ویڈیو سے براہِ راست خریداری کو فروغ ملے گا تو دوسری جانب یوٹیوبر کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔ یوٹیوبر کے باضابطہ بیان کے تحت جن اشیا کو ٹیگ کیا جائے گا وہاں شاپنگ بیگ آئکن آجائے گا جو ویڈیو کے بائیں کنارے پر دیکھا جاسکے گا۔ اس پر کلک کرکے خریداری کے آپشن اور دیگرتفصیلات کو شامل کیا جاسکے گا۔

فی الحال یہ آپشن امریکہ میں دیکھا گیا ہے اور بہت جلد پوری دنیا کے لیے دستیاب ہوگا۔

یوٹیوب میٹرکس آپشن:

اگرچہ یوٹیوب اسٹوڈیو میں ویڈیوز کے لیے میٹرکس انسائیڈر پہلے سے ہی موجود ہے تاہم اس میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو بالخصوص ان یوٹیوبرز کے لیے ہے جو لمحہ بہ لمحہ اپنی تخلیقات پر فکرمند رہتے ہیں۔ اس کی بدولت آپ دیکھ سکیں گے کہ نئی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے بعد کیا صورتحال ہے اور اس کے بنیادی ڈیٹا کیا ظاہر کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طرح آپ دو ویڈیوز کی 24 گھٹنے کی صورتحال ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح ویڈیوز کی کارکردگی کو بہتر طور پر جاننے اور معلومات حاصل کرنے میں بہت مدد مل سکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here