آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم

0
498
The second day of the fourth Test match between Australia and India is over

برسبین( آن لائن)برسبین میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسڑیلین ٹیم 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ بھارتی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالیے ہیں۔

دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو آسڑیلوی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا،مگر جلد ہی کپتان ٹم پین اور کیمروں گرین آؤٹ ہوگئے،ٹیل اینڈرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم آسڑیلیا نے 369 رنز سکور کیے،انڈیا کی جانب سے نڑاجن،واشنگٹن سندر اور شردل ٹھاکر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈیا نے بیٹنگ شروع کی تو اس کے اوپنر شبمان گل جلد ہی پویلین لوٹ گئے ،جس کے بعد بارش کے باعث میچ کچھ دیر رکا رہا،دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے۔کھیل کے اختتام پر پجارا اور ایجنکے ریحانے کریز پر موجود تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here